اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے اپنے قطری ہم منصب سے ٹیلیفونی گفتگو میں ایرانی قوم کے مقاد اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائنز پر توجہ دینے کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ایک اچھے، مضبوط اور پائدار سمجھوتے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔
فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے منگل کی رات اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان سے ٹیلیفونی گفتگو کی۔
اس ٹیلیفونی گفتگو میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور ویانا مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
اس گفتگو میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات میں توسیع کے لئے دونوں ممالک کے درمیان گفتگو جاری رکھنے کی ضرورت پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242